مہمند ایجنسی ،پولیٹیکل انتظامیہ کے دفاتر سے سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا ،قبائلی مشران

مہمند ایجنسی ،پولیٹیکل انتظامیہ کے دفاتر سے سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل انتظامیہ دفاتر سے سفارش کلچر کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ پی اے آفس کو عام لوگوں کیلئے قابل رسائی بنایا۔ ہر سائل بلا خوف اعلیٰ حکام کو اپنے مسائل بیان کرتے ہیں۔ قبائلی مشران علاقائی تنازعات میرٹ کے مطابق حل کر کے مظلوم کے ساتھی بنے۔ ان خیالات کا اظہار مہمند ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے اپنے دفتر میح حلیمزئی اور ترگزئی قومی مشران کے جرگوں سے الگ الگ ملاقات کے دوران کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند نوید اکبر خان بھی موجود تھے۔ پی اے مہمند نے کہا کہ حکومتی افسران دراصل عوام کے خادم ہیں۔ اختیارات کے ناجائز استعمال سے نا انصافی اور مسائل جنم لیتے ہیں۔ سرکاری افسران اور قومی مشران پر لازم ہے کہ وہ مظلوم اور محروم طبقے کا ساتھ دے۔ علاقائی مسائل اور تنازعات کی حل کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ افسران اور قبائلی مشران میرٹ کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ غریب طبقے کے مسائل سننے کیلئے شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ اور پولیٹیکل ایجنٹ آفس کے دروازے جس سے سفارش کلچر کا بتدریج خاتمہ اور عاصب لوگوں کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ انہوں نے بزرگوں کو یقین دلایا کہ قبائلی عوام کی مشکلات ختم کرنے اور مسائل کی حل کیلئے پولیٹیکل انتظامیہ بھر پور تعاؤن کریگی۔