پشاور،تین رکنی ڈکیت ،رہزان گروہ گرفتار

پشاور،تین رکنی ڈکیت ،رہزان گروہ گرفتار

پشاور (کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تین رکنی ڈکیت ،راہزن گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ۔ملزمان نے دیگر وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق تھانہ ارمڑ میں مورخہ 20.08.2017 کو مدعی ناصر ولد زیب خان سکنہ باڑہ قمبر خیل حال لنڈی ارباب نے رپورٹ درج کی کہ میں موٹر کار نمبرH/2281بطور ٹیکسی چلاتا ہوں سواریوں کے انتظار میں جمیل چوک میں موجود تھا کہ تین نامعلوم کسان نے میرے ساتھ ارمڑ بالا مبلغ 300 پر بک کرکے جب ارمڑ میانہ خوڑ پہنچے تو میں نے آگے جانے سے انکار کر نے پر تین نامعلوم کسان نے مجھ پر اسلحہ تان کر ایک عدد موبائل سیٹ بمعہ 15000 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔سی سی پی او محمد طاہر خان نے واقع کا سختی سے نوٹس لتیے ہوئے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں ڈی ایس پی صدرسرکل رحمت اﷲ خان کی زیر قیادت میں ایس ایچ او ارمڑ ملک احمد خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت سے تین رکنی ڈکیت،راہزن گروہ (1 ) جانس ولد رحیم (2 ) مہران ولد عبدالمناف ساکنان ارمڑ میانہ (3 ) حیات اﷲ ولد ممتاز گل سکنہ باجوڑ حال ارمڑ میانہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ رقم 31000 ہزار روپے کی رقم ،ایک عد د کلاشنکوف ،ایک عدد پستول 30 بور برآمد کرکے ملزمان نے دیگر وارداتوں کا اعتراف جرم بھی کر لیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر