محکمہ واپڈاکی جانب سے بٹ خیلہ کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہا
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ )محکمہ واپڈاکی جانب سے بٹ خیلہ کے عوام کے ساتھ ظلم کی انتہاشدیدگرمی میں بجلی کے طویل ترین بریک ڈاؤن چوبیس گھنٹے بجلی غائب عوام کوسخت مشکلات کاسامنا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محکمہ واپڈانے بغیراطلاع صبح اٹھ بجے سے دوپہردوبجے تک مرمت کے نام پربجلی بندکردی گئی تھی پندرہ منٹ بجلی انے پردوبارہ اٹھارہ گھنٹے بجلی بندرہی اس سلسلے میں جب ہمارے نمائندے نے مقامی ایس ڈی اوسے رابطہ کیاتوانہوں نے موقف اختیارکیاکہ صبح اٹھ سے دوپہرایک بجے تک کنسٹرکشن والوں نے پرمٹ لیاہے جبکہ بعدازاں چکدرہ گریڈکے قریب تارگرنے بجلی معطل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے بجلی بندہے ۔دریں اثناء علاقے کے عوامی حلقوں نے بغیرکسی طوفان وبارش بجلی بندکرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے کیونکہ محکمہ واپڈاکے حکام خودامن امان کوخراب کرنے کیلئے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سی درگئی میں جوواقعہ رونماہواہے اس میں بھی محکمہ واپڈاکے حکام برابرکے شریک ہیں ۔کیونکہ تین بجلی گھروں کے سرزمین مالاکنڈمیں بیس بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کرنایہاں کے عوام کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے بجلی کے لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں نوجوان بے روزگارہوچکے ہیں۔