امریکہ ‘ بھارت ‘ اسرائیل کی شیطانی تکون عالمی امن کیلئے خطرہ ہے ‘ لیاقت بلوچ

امریکہ ‘ بھارت ‘ اسرائیل کی شیطانی تکون عالمی امن کیلئے خطرہ ہے ‘ لیاقت بلوچ

ملتان(جنرل رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ ، اسرائیل اور بھارت کی ناپاک شیطانی تکون عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ ہے ۔ اقوام متحدہ میں دیگر ممالک ان تینوں ممالک کی(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

عالمی امن کے لیے خطرناک حکمت عملی کے خلاف متحد ہو جائیں او ر انسانیت کش عزائم کا راستہ روکا جائے ۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے اندرونی محاذ پر ناکام ہو گئے ہیں ۔ ڈیموکریٹس اور ری پبلکنزاپنے صد ر کے اسلوب صدارت سے تنگ آگئے ہیں ۔ امریکی اسٹیبلشمنٹ نے کمال ہوشیاری سے ٹرمپ کو اندرونی ایجنڈا سے عالمی محاذ پر دھکیل کر الجھا دیاہے ۔ امریکہ جو بھی کر ے ،پھر بھی اسے افغانستان میں ذلت اور ناکامی کی مٹی چاٹنا ہوگی ۔ ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں جماعت اسلامی پنجاب کے امرائے اضلاع اور مرکزی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ 12 ستمبر کو امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر لاہور سے اسلام آباد تک احتساب مارچ ہوگا ۔ کرپشن کے خلاف عوام کو متحد اور متحرک کیا جائے گا ۔ احتساب سب کا ہوگا ۔ احتساب مارچ کے اختتام پر سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کے 436 نامزد افراد اور خاندانوں کے احتساب کی پٹیشن کی سماعت کی استدعا کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سول ملٹری تعلقات میں بگاڑ کے ذمہ دار کرپٹ ، نااہل اور وژن سے عاری حکمران ہیں ۔ گڈگورننس ہو، پارلیمنٹ با مقصد فعال ہو اور تمام ادارے آئین کے دائرہ کار میں کام کریں تو پاکستان خوشحال اور مستحکم ہوگا ۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر