ٹرمپ کی دھمکیاں وطن کیخلاف اعلان جنگ ہیں ‘ جماعتہ الدعوۃ

ٹرمپ کی دھمکیاں وطن کیخلاف اعلان جنگ ہیں ‘ جماعتہ الدعوۃ

ملتان(جنرل رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ ملتان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکیاں وطن عزیز کی سلامتی اور خود مختاری کے خلاف کھلا اعلان جنگ ہیں۔پاکستان کو دھمکیاں اور بھارت کی تعریفوں سے امریکہ ،بھارت گٹھ جوڑ واضح ہو گیا ہے۔حکومت پاکستان ان دھمکیوں کا منہ توڑ جواب(بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

دے۔امریکی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان نہیں،ڈومور کے جواب میں نومور کہنے کا وقت آ چکا ہے۔ان خیالات کا اظہارجماعۃالدعوۃ ضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد،عبدالحلیم خان،مفتی زبیر احمد،عبدالرحمان ساجد،صہیب الرحمان،محمد ارشد،سلمان احمد،عبدالرزاق و دیگر نے مرکزابن باز رشید آباد میں کارکنان و ذمہ داران کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان کو اپنی کالونی نہ سمجھے۔دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔ افغانستان میں بھارتی فوج اور ایجنسیوں کو اڈے فراہم کر کے ملک میں دہشت گردی اور فتنہ و فساد پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ،بھارت افغانستان کی سر زمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔افغانستان میں بھارتی قونصل خانے دہشت گردی کے اڈے ہیں ،امریکہ اور اس کے اتحادی خطہ سے نکل جائیں یہاں امن قائم ہو جائے گا۔ بھارت امریکی شہ پر خطہ کے حالات خراب کر رہا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر