ڈینگی کے انکشاف نے محکمہ صحت میں کھلبلی مچا دی

ڈینگی کے انکشاف نے محکمہ صحت میں کھلبلی مچا دی

کرک ( بیورورپورٹ) ڈینگی کے انکشاف نے محکمہ صحت میں کھلبلی مچا دی ڈی ایچ اونے متعلقہ سٹاف کو صبح ،شام متاثرہ علاقے میں فوگ ،آئی آر سپرے کرنے اورڈپٹی کمشنر نے ہنگامی اقدامات کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ہنگامی اجلاس بھی طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روزقومی ،مقامی اخبارات میں کرک میں ڈینگی کیس کے انکشاف پرڈی ایچ او ڈاکٹر رسول جان نے نہ صرف ملیریا سپرنٹنڈنٹ کو متاثرہ علاقے میں صبح ،شام فوگ ،آئی آرسپرے سمیت لارویساڈینگ کرنے کی ہدایت کی بلکہ ڈاکٹر ماجد خان اور ڈاکٹر قدرت اللہ کو لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر کی ہنگامی اجلاس طلب کرکے چار روز تک ڈینگی کے حوالے سے ہیلتھ ایجوکیشن دینے کی بھی ہدایت کی جبکہ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر عابد خان وزیر نے بھی ڈینگی سے فوری نمٹنے کیلئے تینوں تحصیلوں میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ،ٹی ایم او اور ہیلتھ افسر پر مشتمل تین الگ کمیٹیاں تشکیل دیتے ہوئے فنڈ کی کمی کی وجہ سے مالی معاونت کیلئے اوجی ڈی سی ایل سے فوری مدد مانگ لی علاوہ ازیں ڈینگی ،کانگو وائرس سے نمٹنے کیلئے لئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی غرض سے آج جمعرات کے روز ہنگامی اجلاس بھی طلب کرکے ڈی ایچ او ،ڈائریکٹر لائیوسٹاک ،ٹی ایم اوز اور تینوں اسسٹنٹ کمشنر زکواجلاس میں شرکت کیلئے مدعو کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر