دین پور تا خانیوال موٹروے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

دین پور تا خانیوال موٹروے کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری

خانیوال(بیورونیوز) دین پور تاخانیوال 34 کلومیٹر موٹروے تعمیرکاکام تیزی سے جاری۔منصوبہ حتمی مرحلے میں داخل فریم کردہ وقت اوربجٹ کے مطابق منصوبے کومکمل کرنے کیلے کمپنی دن رات کام کررہی ہے۔ان خیالات کااظہار چائنہ کی مشہور تعمیراتی کمپنی بیکسن کے ڈپٹی پراجیکٹ(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

منیجر نعیم اعوان نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایاکہ تعمیراتی کمپنی بیکسن پاکستان میں موٹروے کے متعدد منصوبوں کی تعمیرپر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔دین پور تا خانیوال 34کلومیٹر موٹرو ے سیکشن تعمیر کامنصوبہ ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے جاری ہے تقریبا 10.82بلین کی رقم سے مکمل کیاجائیگا۔اس موٹرے وے سیکشن پر کمپنی سٹرک کیساتھ ساتھ 13انٹر چینج ،تین اوور ہیڈ برج،27سب وئے اور8انڈر پاس بھی بنارہی ہے۔اس موٹروے سیکشن کی تعمیر پر سینکڑوں کی تعدادمیں لیبر جس میں چینی اورپاکستانی شامل ہیں اوردن رات کام جاری ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس منصوبے پر کام کاآغاز 15دسمبر2016کو کیا گیااور 20ماہ کی قلیل مدت میں 14اگست 2018کو کمپنی نے اپنا یہ تعمیراتی کام مکمل کرناہے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ کمپنی تمام سپلائرز کو بروقت ادائیگی کررہی ہے محض چند عناصر اپنے مفاد اورمنافع کی خاطر کمپنی کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش بھی کررہے ہیں یہ لوگ کمپنی کے کام میں یونین بازی کرکے تعمیراتی کمپنی کے کام میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔تاہم ضلع انتظامیہ کے بھرپور تعاون اور تعمیراتی کام میں اپنے مہارت کے سبب کمپنی اس موٹروے سیکشن منصوبے کو اس کے دئیے گئے دورانیہ میں مکمل کرنے کا بھرپور عزم رکھتی ہے۔اس موقع پر کمپنی کے ماحولیاتی منیجر اعجاز احمد نے بتایاکہ ماحول کی حفاظت کویقینی بنانے کیلے مکمل حفاظتی اقدامات و انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سکیورٹی انچارج مسٹرقیصر عباس نے بتایاکہ سکیورٹی کے حوالے سے ضلع انتظامیہ کا بھرپور تعاون حاصل ہے اور انتہائی چوکنا اورچوکس سکیورٹی عملہ اپنے فرائض سرانجام دے رہاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر