بہار چوک،گلبرگ،سبزواری کالونی،کینٹ سٹیشن میں سرچ آپریشن،13گرفتار

بہار چوک،گلبرگ،سبزواری کالونی،کینٹ سٹیشن میں سرچ آپریشن،13گرفتار

ملتان(کرائم رپورٹر،جنرل رپورٹر) سٹی پولیس آفیسرمحمد سلیم کی زیرِنگرانی پولیس ،سی ٹی ڈی او ر جے ٹی ٹی کا تھانہ نیو ملتان کے علاقے بہار چوک،گلبرگ کالونی اور تھانہ شاہ شمس کے علاقے سبزاوری کالونی میں سرچ آپریشن کیا گیا، جو کہ6/7گھنٹوں تک جاری رہا ،دورانِ سرچ آپریشن تمام(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )

داخلی اور خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی کی گئی اور ہر آنے جانے والوں کو مکمل طور پر باریکی سے چیک کیا گیا،داخلی و خارجی راستوں پر لیڈیز پولیس کو بھی چیکنگ کے لئے تعینات کیا گیا، علاقے میں موجود290گھروں کی چیکنگ اور 230 افراد کی بائیو میٹرک سکینگ کی گئی ، جس کے دوران 11 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ۔جبکہ ملزمان سے اسلحہ بھی برامد کر لیا گیا۔دریں اثناء گزشتہ روز پنجاب پولیس نے ریلوے پولیس کے ساتھ مل کر کینٹ سٹیشن پر سرچ آپریشن کیا اس دوران مختلف افراد سے پوچھ گچھ کی گئی سٹیشن پر موجود دو افراد کو شناختی کارڈ نہ ہونے پر مشکوک سمجھ کر حراست میں لیا گیا تاہم معلومات اور تفتیش کے بعد انہیں بھی رہا کردیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر