ڈی پی او ہری پور کے تمام دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے

ڈی پی او ہری پور کے تمام دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہر ی پور( نامہ نگار)ڈی پی او ہری پور کے تمام دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ مسلسل 3 روز سے ہری پور شہر میں دکیتی کی دلیرانہ وارداتیں ۔ گزشتہ روز دفتر ڈی پی او ہری پور سے چند چند قدم کے فاصلے سے علی الصبح نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر منی چینجر کے ملازم سے ایک کروڑ 22 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ، مذاحمت پر ملازم کو گولی مار دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں گزشتہ 3 روز سے مسلسل مین بازار میں دن دیہاڑے ڈکیتیوں کی کوشش کی جا رہی ہے جس میں بعض لودھی جیولرز پر بھی ڈکیتی کی کوشش میں مالک دوکان پر فائرنگ کی گئی ، اس طرح گزشتہ روز صبح تقریبا 8'30 ہر ی پور کے مشہور منی چینجر اور زنس میں الحمداللہ منی چینجر کے مالک طارق عزیز اور ماجد عزیز کے گھر سے روز مرہ اصول کے مطابق منی چینجر کی دوکان کے لیئے رقم ایک کروڑ 22 لاکھ روپے لے کر گھر سے ان کے ملازم موٹر سائیکل پر نکلے کے چند ہی قدم کے فاصلے پر طاق میں بیٹھے نامعلوم 2 موٹر سائیکل سواروں نے ان کے ملازم سے پیسوں سے بھرا تھیلا چھین کر بھاگنے کی کوشش کی جس پر ملازم اس کے پیچھے بھاگا اور اسے پکڑنے کی کوشش کی ، نامعلوم ڈاکوؤں نے اس پر فائرگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر گر گیا، اور موٹر سائیکل سوار ڈاکو دیدہ دلیری سے فائر کرتے ہوئے اڈہ دربند کے راستے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، پولیس تھانہستی ہری پور نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔