روڈ گینگ سی اینڈ ڈبلیو میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے :گل زمین خان

روڈ گینگ سی اینڈ ڈبلیو میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے :گل زمین خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صوبائی صدر گل زمین خان نے کہا ہے کہ روڈ گینگ محکمہ پی ڈبلیو ڈی (سی اینڈ ڈبلیو) میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں کیونکہ یہی روڈ گنگ سڑکوں کی مرمت کیا کرتی تھی لیکن اب حکومت اور چند صوبائی اعلیٰ افسران روڈ گینگ پوسٹ ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں جو کہ سی اینڈ ڈبلیو کے محنت کشوں کی معاشی قتل عام کے مترادف ہیں صوبائی حکومت روڈ گینگ پوسٹ کو بحال کریں بصورت دیگر عدالت کا دروازہ کھٹکٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پی ڈبیلو ڈی لیبر یونین نوشہرہ یونٹ کے صدر شاہ نواز خان ، جنرل سیکرٹری حافظ فضل امین، سید غفار شاہ، محمدزمان، شجاع الدین، صوابی کے حاجی گل نجب خان ، دلارم خان، قیصرخان، بنوں کے حبیب نواز خان اور پشاور کے سرور بھائی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت سی اینڈ ڈبلیو میں جتنی بھرتیاں کی ہیں ان میں اکثریتی افراد غیرقانونی طورپر بھرتی ہوئی ہیں کیونکہ ریٹائرڈ اور وفات ملازمین کے بچوں کو ان بھرتیوں میں نظرانداز کیاگیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے لیبر ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ہمارے یونین کے انتخابات کا کیس زیر التویٰ ہیں اس کیس کو فوری طورپر حل کیاجائے اور یونین انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے کئے جائیں اور اگر لیبر ڈیپارٹمنٹ نے پندرہ دن کے اندراندر ہمارے مطالبات پر غور نہ کیا تو ہم قانونی چارہ جوئی پر مجبور ہوجائیں گے۔