بنیادی مرکز صحت بستی ملوک کیطرف سے مریضوں کو مخصوص میڈیکل سٹوروں سے مہنگی ادویات خریدنے کامشورہ
ملتان(وقائع نگار) بنیادی مرکز صحت بی ایچ یو بستی ملوک میں مریضوں کو مرکز (بقیہ نمبر54صفحہ7پر )
صحت سے ادویات دینے کی بجائے مخصوص میڈیکل سٹور سے مہنگی ادویات خریدنے کا کہا جانے لگا ہے جس پر مریضوں اور انکے لواحقین نے سی ای او ہیلتھ ملتان کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ ڈیوٹی ڈاکٹر بازار سے مہنگی ادویات خریدنے کا کہہ رہے ہیں اور جو مریض مخصوص میڈیکل سٹور سے دوائی نہ لیں ان سے بدتمیزی کی جاتی ہے ۔