بنیادی مرکز صحت ٹبہ مسعود پور کو رورل ہیلتھ سنٹر بنانیکا فیصلہ

بنیادی مرکز صحت ٹبہ مسعود پور کو رورل ہیلتھ سنٹر بنانیکا فیصلہ

ملتان(وقائع نگار) بنیادی مرکز صحت ٹبہ مسعود پور کو رورل ہیلتھ سنٹر میں تبدیل کرنے کافیصلہ ‘ اراضی کی قلت کے اعتراض پر مقامی ایم پی اے نے 1کنال اراضی دینے کا ااعلان کردیا جبکہ منظوری کیلئے سمری آئندہ چند دنوں میں دوبارہ بھجوائی جائیگی ۔ اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ چند روز قبل(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے بنیادی مرکز صحت ٹبہ مسعود پور کو مریضوں کے دن بدن رش بڑھنے ‘ طبی سہولیات کا اضافہ سمیت دیگروجوہات کی بناء پر رورل ہیلتھ سنٹر کادرجہ دینے کیلئے سمری صوبائی صحت حکام کو ارسال کی تھی جس پر صوبائی صحت حکام کی جانب سے اعتراض لگایا گیا کہ رورل ہیلتھ سنٹر کیلئے اراضی کم از کم 8 کنال ہونی چاہیے مگر یہ اراضی 7 کنال ہے ۔ اعتراض دورکرنے کے لحاظ سے گزشتہ روز ڈاکٹر عاشق حسین ملک اور لیگی ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ نے بنیادی مرکز صحت ٹبہ مسعود پور کا دورہ کیا اور رورمل ہیلتھ سنٹر کیلئے اراض کو بھی دیکھا ‘ لیگی ایم پی اے شہزاد مقبول بھٹہ نے اس موقع پر رورل ہیلتھ سنٹر کی 8 کنال کی اراضی پوری کر نے کیلئے 1 کنال اراضی بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد محکمہ صحت ملتان دوبارہ سمری منظوری کیلئے صوبائی صحت حکام کوآئندہ چند روز میں ارسال کریں گے ۔

رورل ہیلتھ سنٹر فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر