کانگو وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اجلاس، مویشی منڈیوں ، بس اڈوں پر سپرے کا حکم

کانگو وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے اجلاس، مویشی منڈیوں ، بس اڈوں پر سپرے کا حکم

ملتان (وقائع نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عاشق حسین ملک کی زیر صدارت گزشتہ روز محکمہ صحت کے دفتر میں عید الاضحی کے موقع پر کانگو وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی ہے۔ جس میں (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

ڈی ایچ او پری وینٹیو ڈاکٹر حبیب الرحمن ، ڈاکٹر وسیم رمزی، ڈاکٹر محمد عادل عمر ، ڈاکٹر عامر اسد شاہ، وبائی کنٹرول پروگرام کے انچارج ڈاکٹر عطاء الرحمن نے شرکت کی۔ میٹنگ میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ عیدالاضحی کیلئے لائی جانے والے جانوروں کی منڈیوں ، بسوں کے اڈوں، ریلوے اسٹیشن، ڈیرہ اڈا، آٹو پلازہ، جنرل بس اسٹینڈ ، ٹائر شاپس اور دیگر مقامات پر سپرے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اور ملتان شہر کی یہ مویشی منڈی میں فری ڈسپنسری قائم کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ تاکہ وہاں آئے لوگوں کو فری ابتدائی طبی سہولیات فراہم کی جاسکیں، علاوہ ازیں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے گزشتہ روز عطائیت کے خاتمے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کروایا۔ جس میں تمام محکمہ صحت افسران ، ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں عطائیت کے خاتمے کیلئے خصوصی ٹاسک دیا گیا ہے۔ ٹاسک کے مطابق تمام ڈی ایچ اوز کو عطائیوں کیخلاف 3چالان، ڈپٹی ڈسٹرکٹ افیسرز کو 5 چالان اور تمام ڈرگ انسپکٹروں کو 10،10چالان پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ کے تحت کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق حسین نے تمام افسران اور ٹیموں کو سختی سے ہدایات بھی جاری کیں کہ جعلی لیبارٹریاں، جعلی بلڈبنک ، جعلی کلینک، جعلی ادویات بنانے والوں ، بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹور چلانے والوں کیخلاف بھر پور کارروائی کا آغاز کریں۔ بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر