پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے سوچ سمجھ سے کام لیکر تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا:مصور شاہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے سوچ سمجھ سے کام لیکر تحریک عدم اعتماد کو ناکام ...

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ضلعی نائب ناظم مصور شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے قائدین نے سیاسی سمجھ بوجھ سے کام لیکر اپوزیشن کے تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا ۔ اپوزیشن کی طرف سے حکومتی ممبران کو بھاری رقومات کی پیشکش کی گئی مگر جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے ممبران دھونس دھمکیوں اور پیشکش کے باوجود ثابت قدم رہے۔وہ اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ضلعی نائب ناظم مصور شاہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے امیر محمدریاض خان ،سابق امیر مصباح اللہ ، ایم پی اے عارف احمدزئی اور فضل محمدخان نے گزشتہ روز ضلع ناظم اور نائب ناظم اعلی کے خلاف اپوزیشن کے عدم اعتماد تحریک کے دوران انتہائی بردباری اور سوچ سمجھ سے کام لیکر تحریک عدم اعتمادکو ناکام بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے حکومتی ارکان کو خرید نے کیلئے دھونس دھاندلی اوربھاری رقومات کی پیشکش کی مگر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے ممبران چٹان کی طرف ثابت قدم رہے ۔انہوں نے دونوں پارٹیوں کے ممبران اور پارٹی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک ناکام بنانے پر مبارک باد دی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر