پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور کاشتکار تنظیموں میں تمباکو خریداری کا معاہدہ

پاکستان ٹوبیکو بورڈ اور کاشتکار تنظیموں میں تمباکو خریداری کا معاہدہ

؂ صوابی( بیورورپورٹ)پاکستان ٹوبیکو بورڈ ٹوبیکو کمپنیوں اور کاشتکار تنظیموں کے مابین کاشتکاروں سے تمباکو کی خریداری کا عمل مکمل کرنے کے لئے تحریری معاہدہ ہو گیا اس سلسلے میں ڈی سی جر گہ ہال میں ایک بڑا اجلاس ہوا جس میں ان کے علاوہ سیکرٹری پی ٹی بی عطاء اللہ خان، ڈی پی او صوابی ، کاشتکار تنظیموں کے نمائندوں تمباکو کمپنیوں کے نمائندوں ، چاروں تحصیلوں کے اے سیز ، تحصیل ناظمین اور دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے احکامات کی روشنی میں تمام تمباکو کمپنیاں زمینداروں سے چھبیس اگست سے تمام تمباکو کی خریداری کا عمل مکمل کریگااور تمام تمباکو کی خریداری کو یقینی بنانے کے لئے یہ عمل جاری رہے گا اس موقع پر ایک کمیٹی بنائی گئی جو ٹو بیکو خریداری مراکز میں پر چیز پراسز کی مانیٹرنگ کرئے گی اجلاس میں طے پایا گیا کہ آئندہ کاشتکار تنظیموں کے نمائندں اور کاشتکاران روڈ بلاک ، احتجاجی مظاہرہ نہیں کرینگے تاکہ کسی قسم کا واقعہ رونما نہ ہو سکے #

 

مزید : پشاورصفحہ آخر