ڈینگی وائرس کے تدار ک کیلئے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

ڈینگی وائرس کے تدار ک کیلئے ڈی جی لوکل گورنمنٹ کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( کرائمز رپورٹر)ڈینگی مچھر اور بیماری کے تدارک اور عملی اقدامات کے سلسلے میں خصوصی اجلاس زیر صدارت عامر لطیف ڈی جی لوکل گورنمنٹ بمقام ڈسٹرکٹ کونسل ہال پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی لوکل گورنمنٹ میرا جان اور تمام سیکرٹریز NC/VC ضلع پشاور نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگی مچھر اور بیماری کے خاتمے کے سلسلے میں عملی اقدامات کے طور پر تمام NC/VC میں فوری طورپر مچھرمار سپرے کرنے اور اس کے لئے تمام منتخب افراد کو بھی ہدایات جاری کئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی کیس کے ظاہر ہونے پر سیکرٹری کو فوری طور پر افسران بالا کو اطلاع دینے کا مجاز ہو گا آخر میں اے ڈی لوکل گورنمنٹ نے ڈی جی کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ انشاء اللہ ہمارے سیکرٹری اس کے خلاف مکمل تعاون کریں گے۔