کرک میں تین مختلف واقعات کے دوران تین افراد جاں بحق ‘ 6 زخمی

کرک میں تین مختلف واقعات کے دوران تین افراد جاں بحق ‘ 6 زخمی

کرک ( بیورورپورٹ)کرک میں تین مختلف واقعات کے دوران تین افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ تخت نصرتی کے علاقہ شہیدان بانڈہ میں پیش آیا جہاں پر پولیس مقا بلے میں کلیم اللہ المعروف کلمے ولد شیر افضل ساکن چا پئے ‘ نثار ولد نواب خان گولیاں لگ کر زخمی ہو گئے انہیں ابتدائی طبی امدا د کے لئے پولیس تحویل میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت نصرتی لایا گیا تا ہم انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال کرک منتقل کیا گیا دو سرا واقعہ تھا نہ لتمبر کی حدود منڈوا میں پیش آیا جہاں پر مخالفین نے مستورات کے تنازعہ پرایک دوسرے پرفائرنگ کر د ی جس کے نتیجے میں دو افراداحد اللہ ولد حمیدالرحمن ‘ یحیٰ خان ولد پیاؤ الر حمن لگ کر جاں بحق ہو گئے جبکہ کاشف اور ایک اسم نا معلوم شدید زخمی ہو گئے ‘ تیسرا واقعہ تخت نصرتی کے علاقے او چو بی کاس میں ٹریفک حا دثہ تھا جہاں پر موٹر سائیکل اور زرنج رکشہ کے در میان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں رافید اللہ ساکن کندہ سرا ج خیل جاں بحق ہوا اور عاطف ساکن لکڑکی بانڈہ و کاشف راؤف ساکن گنڈیری خٹک شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تخت نصرتی لایا گیا تا ہم حالت نازک ہو نے کی بناء پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کرک منتقل کر دئے گئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر