میٹرک کے امتحان میں تعلیمی بورڈ کے نتیجہ سے زائد رزلٹ والے سکولز کے طلباو طالبات کاڈراپ آؤٹ 65فیصد تک نکلا

میٹرک کے امتحان میں تعلیمی بورڈ کے نتیجہ سے زائد رزلٹ والے سکولز کے طلباو ...

ملتان(سٹاف رپورٹر)میٹرک کے امتحان میں تعلیمی بورڈ کے نتیجہ سے زائد رزلٹ والے سکولز کے طلباوطالبات کاڈراپ آؤٹ(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

65فیصد تک نکلا ۔ بتایاگیا ہے کہ میٹرک کے امتحانات 2017میں تعلیمی بورڈ ملتان کا نتیجہ 81.68فیصد ہے مگر جن گرلز و بوائز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کا رزلٹ اعشاریہ ایک فیصد یعنی 81.67فیصد بھی ہے تو ان کے سربراہان کو بھی شوکاز نوٹس دینے کے بعد طلب کرلیا گیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم سکولز میں طلبہ کا ڈراپ آؤٹ 10فیصد سے زائد ہونا سکولز سربراہان کی نا اہلی سمجھا جاتا ہے اور ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جاتی ہے ۔ماہرین تعلیم نے کہا ہے کہ اگر سکولز کا میٹرک کے رزلٹ کامعیار چیک کرنا ہے تو جماعت نہم میں طلبہ کی رجسٹریشن کی تعداد اور میٹرک کا امتحان دینے والے طلبہ کی تعداد کے تناسب سے کارکردگی کو جانچا جائے کیونکہ جن سکولز کا رزلٹ ٹھیک ہے انہوں نے اپنے تمام کمزور طلبہ کو فارغ کرکے صرف قابل طلبہ کے داخلے بھجوائے جس کے باعث مذکورہ طلبہ کا مجموعی رزلٹ بہتر آیا جبکہ سب طلبہ کے داخلے بھجوانے والے سکولز کا رزلٹ اچھا نہیں رہا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر