بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 5پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 5پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری

ملتان(خبر نگار خصوصی)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر 5 پولیس اہلکاروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آج عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔فاضل (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

عدالت نے تھانہ قطب پور میں درج منشیات کے مقدمہ سرکار بنام محمد عاشق میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہونے پر 2 سب انسپکٹروں سلیم اور ظفرالدین اور 3 اے ایس آئیز محمد شریف، اسلم مسیح اور ربنواز کو گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم دیاہے۔

وارنٹ گرفتاری

مزید : ملتان صفحہ آخر