عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ، الائشیں اٹھانے کیلئے پلان تیار کرنیکا حکم

عید الاضحی کے موقع پر صوبہ بھر میں بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ ، الائشیں ...

خانیوال (نمائندہ پاکستان) حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبے بھر کے 36اضلاع میں عیدالاضحی پر سینٹری انسپکٹرز ،صفائی کے (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

عملے ،میونسپل افسران سمیت دیگر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں ۔عیدالاضحی پر ہنگامی بنیادوں پر الائشیں تینوں دن اٹھانے کیلئے پلان تیار کرنے ایمرجنسی ٹیمیں تیار کرنے اور انہیں ٹرانسپورٹ بھی مہیا کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں ۔صوبے بھر کے ڈپٹی کمشنرز ان تمام امور کی نگرانی کریں گے ۔

چھٹیاں منسوخ

مزید : ملتان صفحہ آخر