ملتان میں ڈاکو راج ‘درجنوں وارداتوں میں شہری نقدی ‘ زیورات ‘ گاڑی سے محروم
ملتان(کرائم رپورٹر) ملتان میں ڈاکو راج ڈکیتی،رہزنی،چوری کی وارداتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری شہری دو درجن سے زائد وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز،مال مویشی،موٹرسائیکلوں،لیپ ٹاپ،10لاکھ مالیت کی گاڑی ودیگرقیمتی سامان سے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
محروم ہو گئے۔تھانہ سیتل ماڑی کی حدود سے عمرفاروق کی10لاکھ مالیت کی اے پی وی نامعلوم چور چوری کرگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں عبدالرحمن کے گھر4مسلح ملزمان گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر2لاکھ30ہزارمالیت کے زیورات، نقدی،پرائز بانڈ لوٹ کر فرارہو گئے۔تھانہ نیوملتان کے علاقے کے رہائشی محمد خان کے گھر سے نامعلوم چور82زار مالیت کا لیپ ٹاپ اوردیگرسامان چوری کر گئے۔ تھانہ الپہ کے علاقے سے محمد ظفر کی موٹرسائیکل نمبری9404 MLQچوری ہوگئی تھانہ چہلیک کے علاقہ محلہ قدیرآباد کے رہائشی زوہیب کے گھر2مسلح عورتیں گھس گئیں اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 5لاکھ کے زیورات اور نقدی لوٹ گئی۔اسی تھانے کی حدود سے غلام عباس کا موبائل اور اظہر خان کی موٹرسائیکل نمبری490MNP چوری ہو گئے۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے گلشن فیض کالونی کے رہائشی وحید اسلم کے گھرکے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان5لاکھ10ہزار مالیت کے زیورات اور نقدی چوری کر گئے کینٹ کے علاقہ سے بلال حسین کی موٹرسائیکل نمبری494 MNYاور محمد شاہد کا موبائل مالیتی30ہزار چوری ہوگئے۔تھانہ پاک گیٹ کی حدود سے فہیم حسین کا موبائل،تھانہ لوہاری گیٹ سے محمد عاطف کی موٹرسائیکل اور دولت گیٹ کی حدود سے شفقت حسین کی موٹرسائیکل نامعلوم چور چوری کرگئے۔تھانہ کینٹ کے علاقہ میں واقع ہسپتال میں شیروز خان کا موبائل مالیتی25ہزار چوری۔تھانہ قطب پور کی حدود سے انیل اعظم کی موٹرسائیکل نمبری6589MNYنامعلوم چور چوری کر گئے۔تھانہ گلگشت کے علاقہ سے باسط علی کی موٹرسائیکل نمبری63 DGKمحمد حفیظ کا 4موبائل مالیتی62ہزار نامعلوم چور چوری کرگئے۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ کے رہائشی محسن سہیل کے گھرسے2نامعلوم عورتیں گھس گئیں اور گھرمیں موجود والدہ اور بہن کو بے وقوف بنا کر13لاکھ مالیت کے زیورات لوٹ گئیں۔اسی تھانے کی حدود میں مشتاق احمد کویرغمال بنا کر3مسلح ملزمان50ہزار لوٹ گئے۔تھانہ نیوملتان کے علاقہ سے اظہر عباس کا موبائل اور شمیم مہرکے سکول سے 3پنکھے نامعلوم ملزمان چوری کر گئے۔تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے کے رہائشی شہادت کے گھر سے نامعلوم ملزمان1لاکھ40ہزار مالیت کے زیورات چوری کر گئے۔راجہ رام میں محمد نثار کے گھر سے1لاکھ70ہزار کے زیورات چوری۔سٹی شجاعباد سے طیب کی موٹرسایکل نمبری4927 MNCچوری تھانہ سٹی جلالپور کے علاقہ میں2ملزمان محمد یعقوب کے گھر سے 1لاکھ کے موبائل اور دیگر سامان چوری کرگئے۔اطلاع پر متعلقہ پولیس نے تمام وقوعہ کا مقدمات کاالگ الگ اندراج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔