لاکھوں سکول اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی سمری التواء کاشکار
ملتان(سٹاف رپورٹر)لاکھوں سکول اساتذہ کی اپ گریڈیشن کی سمری التوا کا شکار ہو گئی۔ذرائع کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن اور محکمہ خزانہ نے پنجاب کے ایک لاکھ سے زائد سکول ٹیچرز(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )
کی اپ گریڈیشن کی سمری وزیر اعلی کو ارسال کر رکھی ہے،اس سمری میں گریڈ 9 کے سکول ٹیچر کو گریڈ 14، گریڈ 14 کے ٹیچر کو گریڈ 15 اور گریڈ 15 کے ٹیچر کو گریڈ 16 میں اپ گریڈ کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ گریڈ 16 کے ٹیچر کو دو اضافی اینکریمنٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے۔