کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی ،رینجرز کی کارروائیاں ،3ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان مختلف جرائم میں ملوث ہیں ۔ترجمان رینجرز کے مطابق نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کے دوران ایم کیو ایم (لندن) کے دہشت گرد سید محمد قدیس کو گرفتار کرلیا ملزم کھالیں چھیننے ،وال چاکنگ ،پارٹی کے جھنڈے لگانے اور الیکشن میں جعلی ووٹ کاسٹ کروانے سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔رینجرز نے سہراب گوٹھ کے علاقے سے ایک ملزم وزیرعلی ابڑو کو گرفتار کرلیا ۔ملزم شکار پور اور حیدر آباد میں ریاست کے خلاف تقاریر کے ذریعہ شرپسندی پھیلانے اور لوگوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف اکسانے میں ملوث ہے ۔سہراب گوٹھ سے ہی ملزم محمد عظیم کو گرفتار کیا گیا ملزم قتل و غارت سمیت جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ۔ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر