میٹرک کے امتحانات 2017میں ناقص رزلٹ کے حامل 46گرلز و بوائز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز سربراہان آج طلب
ملتان(سٹاف رپورٹر)میٹرک کے امتحانات 2017میں ناقص رزلٹ کے حامل 46گرلز و بوائز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کے ہیڈماسٹرز ‘ سینئر ہیڈ ماسٹرز ‘ ہیڈ مسٹریسز‘ سینئر ہیڈ مسٹریسز (بقیہ نمبر44صفحہ7پر )
اور پرنسپلز نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو شوکاز نوٹس کاجواب جمع نہیں کرایا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان نے مذکورہ سکولز سربراہان کو آج 24اگست بروز جمعرات طلب کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈر ی ملتان ریاض احمد خان بلوچ نے میٹرک کے امتحانات 2017میں ناقص رزلٹ کے حامل74گرلز و بوائز ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز کے سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا مگر 12میں سے 18گرلز سکولز اور62میں سے 38بوائز سکولزکے سربراہان نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا ۔