عام خاص باغ اسلامیہ سکول میں بم کی افواہ، انتظامیہ اور پولیس کی دوڑیں، جھوٹی اطلاع دینے والا گرفتار

عام خاص باغ اسلامیہ سکول میں بم کی افواہ، انتظامیہ اور پولیس کی دوڑیں، جھوٹی ...

ملتان(کرائم رپورٹر) عام خاص باغ اسلامیہ سکو ل میں بم کی افوا ہ پر انتظامی اور پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔گزشتہ روز فرمان نامی شخص نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ عام خاص باغ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

اسلامیہ کالج میں بم ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔جس پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے،اس موقع پر بم ڈیسپوزل سکواڈ کے اہلکاروں کو بلوایا گیا جنھوں نے دو گھنٹے کے سرچ آپریشن کے بعد علاقہ کو کلیر قرار دے دیا۔پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے والے فرمان نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر