ٹاپ سٹی ۔1میں مارکیٹنگ آفس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) اسلام آباد کے نئے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے منسلک، بین الاقوامی معیار کی رہائشی سکیم ٹاپ سٹی۔1 میں مارکیٹنگ آفس کی افتتاحی تقریب بدھ کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں ٹاپ سٹی۔1 کے چیف ایگزیکٹو کنور معیز احمد خان، چیف آپریٹنگ آفیسر بریگیڈیئر سکندر خان اور غلام یاسین، سٹار مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو واثق نعیم اور ریجنل ڈائریکٹرز، انویسٹرز، معروف پراپرٹی ڈیلرز اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ٹاپ سٹی۔1 اور سٹار مارکیٹنگ کے سینئر ایگزیکٹوز نے ٹاپ سٹی۔1 میں ہونے والے تیز رفتار ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ ٹاپ سٹی۔1 ایک مکمل سمارٹ سٹی کے روپ میں جلد سامنے ا?نے والا ہے اور اپنی اعلیٰ ٹاؤن پلاننگ اور عمدہ لوکیشن کے باعث پراپرٹی سے وابستہ حلقوں میں بہت مقبول ہے۔ سکیم میں مارکیٹنگ ا?فس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر شرکا کے لئے ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔