پراپرٹی رجسٹریشن پراجیکٹ کا اجرا،بھرتیاں شروع ہیں،ظفر اقبال

پراپرٹی رجسٹریشن پراجیکٹ کا اجرا،بھرتیاں شروع ہیں،ظفر اقبال

اڈا پل 14(نامہ نگار) پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی عوام کی سہولت کے پیش نظرپنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے تحت پراپرٹی رجسٹریشن پراجیکٹ کا اجراء ۔ پراجیکٹ کے لیے نئی بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہے۔ تمام بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔میرٹ کی بالادستی اور شفافیت پر(بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

یقین رکھتے ہیں ڈی جی (پی۔ایل۔آر۔اے) کیپٹن ظفراقبال نے کہا کہ پنجاب لینڈریکارڈز اتھارٹی کے تحت پراپرٹی رجسٹریشن کا نیا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت PLRA میں بھرتیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تمام بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے کی جارہی ہیں۔پراپرٹی رجسٹریشن پراجیکٹ کے لیے ابتدائی طور پر 27 سروس سنٹرآفیشل اور 2 اسسٹنٹ کی پوسٹ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔ تقریبا 1800 لوگوں نے ان سیٹوں کے لیے اپلائی کیا۔ جن میں سے 954 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا اور ٹیسٹ میں پاس ہونے والے 148 امیدواروں کو تمام سیٹوں کے انٹرویو کے لیے کال کیاگیا۔شارٹ لسٹنگ اور ٹیسٹ کاعمل تھرڈپارٹی کے ذریعے مکمل کیا گیا۔جس کا بنیادی مقصد بھرتیوں کا عمل میں شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنانا ہے۔اس پراجیکٹ کے آغاز سے لوگوں کی رجسڑیاں فوری طور پر کمپیوٹر میں محفوظ ہو جائیں گی۔جس کے لوگوں کے پراپرٹی کے حقوق کا تحفظ یقینی ہو جائے گا۔ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں تمام بھرتیاں تھرڈپارٹی کے ذریعے کی جائیں گی۔تاکہ پنجاب حکومت اور وزیر اعلٰی پنجاب کی میرٹ اور شفافیت کی پالیسی کویقینی بنایا جا سکے۔

ظفراقبال

مزید : ملتان صفحہ آخر