ملکی استحکام کیلئے مخالف قوتوں کا قلع قمع کرنا ہوگا ‘ ثروت اعجاز قادری
ملتان (جنرل رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام کیلئے ملک مخالف قوتوں کا قلع قمع کرنا ہوگا ،امریکی صدر انتہاپسندانہ ایجنڈے پر گامزن ہیں جس سے خطے میں نفرتیں جنم لیں گی ،حقائق سامنے آچکے ہیں کہ سانحہ 9/11میں پینٹاگون ملوث تھا ،امریکہ کا جنوبی ایشیا میں اثرورسوخ ختم ہورہا ہے اس لئے امریکی صدر پاکستان کو نشانہ بنا رہے ہیں ،امریکی (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
صدر ٹرمپ پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کے الزام لگانے سے قبل اپنے ملک پر نظر ڈالتے تو اس قسم کا بیان کبھی نہیں دیتے،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو پوری دنیا میں سراہاجارہا ہے پوری دنیا پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ کا اعتراف کررہی ہے ،افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی سوالیہ نشان ہے ،پاکستان اس وقت دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بہترین نتائج برآمد کئے ہیں ،را،موساد ،بلیک واٹر اورخطے میں دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان پاکستان دہشتگردوں کو پناہ دیتا ہے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امریکہ منفی پالیسیوں اور الزام تراشی کی بجائے حقائق کو تسلیم کرئے ،دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے65ہزار سے زائد شہریوں ،پاک فوج کے جوانوں ،پولیس ،رینجرز نے قربانیاں دی ہیں ،انہوں کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے پاکستان میں دہشتگردوں کو سپورٹ کررہا ہے جس کے شواہد پوری دنیا کے سامنے آچکے ہیں امریکہ کا بھارت سے نرم رویہ اور دہشتگردی پر آنکھیں بند کرنا تشویشناک عمل ہے ۔