ماہ جولائی کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 3 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا

ماہ جولائی کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 3 فیصد کے اضافہ سے برآمدات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(جنرل رپورٹر) رواں مالی سال 2017-18ء کے پہلے ماہ جولائی کے دوران ٹیکسٹائلز کی قومی برآمدات میں 3 فیصد کے اضافہ سے برآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھ(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 979.414 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات میں 20.47 فیصد کا اضافہ جبکہ نٹ ویئرز کی برآمدات میں 5.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی طرح بستر کی چادروں کی برآمدات میں 0.57 فیصد کا اضافہ اور تولیہ کی برآمدات میں 13 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔