سی پی این ای انفارمیشن، کمیونکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے قیام کا اعلان

سی پی این ای انفارمیشن، کمیونکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے قیام کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر ضیاء شاہد نے سی پی این ای انفارمیشن، کمیونکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل اعجازالحق کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انفارمیشن، کمیونکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کی منظوری اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی۔ اعلامیہ کے مطابق انفارمیشن، کمیونکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی کے مقاصدمیں سی پی این ای کے ممبران کے لئے ایک مؤثر اطلاعاتی ڈھانچے کی تشکیل کے ساتھ ساتھ کونسل کے سہ ماہی جریدے کی اشاعت بھی ہے جس میں مختلف مضامین، پرنٹ میڈیا سے متعلق انٹرویوز اور سی پی این ای کی تمام سرگرمیوں کی تفصیل شائع کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سی پی این ای ڈائریکٹری کی اشاعت، ویب سائیٹ کے انتظام اور اپ گریڈیشن کی ذمہ داری بھی کمیٹی کے سپرد ہوگی۔ کمیٹی اپنی سفارشات / تجاویز قائمہ کمیٹی کو پیش کرے گی۔ انفارمیشن، کمیونکیشن اینڈ ٹیکنالوجی کمیٹی 22؍اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمین روزنامہ انڈس پوسٹ کے ایڈیٹر انچیف عبدالرحمان منگریوجبکہ ڈپٹی چیئرمین روزنامہ تجارت کے ایڈیٹر عرفان اطہر مقرر کئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں عامر محمود (کرن ڈائجسٹ گروپ)، طاہر فاروق (روزنامہ اتحاد)، غلام نبی چانڈیو (روزنامہ پاک)، کاظم خان (روزنامہ ڈیلی ٹائمز)، عارف بلوچ (روزنامہ بلوچستان ایکسپریس)، ایاز خان (روزنامہ ایکسپریس)، خلیل الرحمان (روزنامہ اسلام)، سردار خان نیازی (ماہنامہ نیا رخ)، عدنان فیصل (ماہنامہ برانڈ)، بشیر احمد میمن (روزنامہ نجات)، بلال فاروقی (روزنامہ آغاز)، ہمایوں طارق (روزنامہ روزنامہ بزنس رپورٹ)، اویس رازی (روزنامہ طاقت)، سید کامران رضوی (روزنامہ نوائے سندھ)، تقی علوی (روزنامہ میسنجر)، یوسف نظامی (روزنامہ پاکستان ٹوڈے)، زبیر محمود (روزنامہ صورتحال)، کاشف حسین میمن (روزنامہ بجیٹ)، سید رضوان شاہ (روزنامہ جگ نیوز) اور سدرہ خٹک (روزنامہ نجات) شامل ہیں۔