کراچی کے عوام کا احساس محرومی دور کیا جائے ،فیصل سبزواری

کراچی کے عوام کا احساس محرومی دور کیا جائے ،فیصل سبزواری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ کراچی میں آج بھی بدامنی ہے، عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔کراچی کے رہنے والوں کے مسائل حل ہونے چاہئیں، مسائل کے انبار اورعدم تحفظ کے باعث عوام میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے۔ایک خصوصی انٹرویومیں فیصل سبزواری نے کہاکہ دیگرشہروں کی طرح کراچی کے مسائل پر بھی توجہ دینی چاہیئے، اس شہر کے مسائل کے حل کیلئے ہم تمام جماعتوں کے پاس گئے۔کراچی کے حالات اب ایک سال پہلے جیسے نہیں رہے، ہم پاکستان میں بیٹھ کرعدم تشدد کی سیاست نہیں کر رہے، 23اگست کی پالیسی کو آگے لیکر بڑھ رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پی ایس پی سے اتحاد کیلئے ہمارے اوپر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ہر محب وطن پاکستانی کیلئے متحدہ پاکستان کے دروازے کھلے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر