امریکی دھمکیوں کیخلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، ٹرمپ کی تصاویر، پرچم نذر آتش

امریکی دھمکیوں کیخلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، ٹرمپ کی تصاویر، ...

ملتان(سپیشل رپورٹر‘ جنرل رپورٹر) امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کو دی جانیوالی دھمکی کیخلاف مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اور تاجر تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے کیے گئے ‘ ریلیاں نکالی گئیں اور ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر اور امریکن و انڈین پرچم نذر آتش کیے گئے ۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کوآرڈینٰیٹر عبدالرحمن فری کی قیادت میں خانیوال روڈ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے متعلق ہرزہ سرائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔امریکی(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

پرچم، انڈین پرچم، ٹرمپ کی تصاویر کو نذر آتش کیا گیا ۔ اس موقع پر امریکہ ، ٹرمپ کے خلاف ، پاک فوج ، حکومت کے حق میں خوب نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرحمن فری نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اوقات میں رہیں پاکستان کے خلاف زبان درازی کسی صورت برداشت نہیں ۔ امریکہ اس وقت پوری دنیا میں پھیلی بد امنی کا زمہ دار ہے ہر جگہ فسادت امریکہ کی وجہ سے ہیں۔ امریکہ بھارت گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف جتنی سازشیں کر لیں پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ پاکستانی قوم اپنی حکومت، قومی ادروں اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ اس موقع پر مظاہرے میں اکمل آصف قریشی، محمد ثقلین، عبدالرحمن ، طاہر قریشی، علی حیدر، عدنان علی، وقاص کمبوہ، ندیم قریشی، رانا علی حسین،وقاص بلوچ، مقصود لودھی، وقار قریشی، مرزا حماد بیگ، مصطفی قریشی، دیگر یوتھ ونگ کے کارکنان شریک تھے۔ دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے خلاف ہول سیل کیمسٹ ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت چےئرمین ملک کامران نذیر نے کی مظاہرے میں ذوالفقار شاہ‘ ساجد سلیم‘ عمیر خالد‘ آصف سیال‘ اسامہ‘ جہانزیب اور دیگر نے شرکت کی ۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ملک کامران نذیر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کو دھمکی اور بھارت کی تعریفیں عالمی امن خراب کرنے کی سازش ہیں ۔ ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان گھنٹہ گھر کے زیراہتمام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات کے خلاف گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے کی قیادت ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان گھنٹہ گھر کے صدر اختر بٹ نے کی احتجاجی مظاہرے میں شیخ فیصل، خواجہ سلیمان صدیقی، محمد اشرف، شیخ سجاد، علی حسنین صدیقی، سلیمان بٹ، جمیل، محمد سعید، طاہر ،نصیر نواز سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر اختر بٹ نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز بیانات عالمی امن کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے اس دھمکی آمیز بیان کا منہ توڑ جواب دے جبکہ شیخ فیصل نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کو منہ توڑ جواب دے سکتی ہے۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے زیر اہتمام ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت چےئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خواجہ شفیق نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے اپنے پیسے اور خون سے جنگ لڑی امریکہ سے کوئی پیسے نہیں لئے جتنی قربانیاں ہم نے دی ہیں اتنی کسی قوم نے نہیں دیں ہم اپنے علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کردیا ہے اس موقع پر چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداران صدر ظفر اقبال صدیقی‘ چےئرمین احتشام الحق‘ جنرل سیکرٹری میاں عزیز الرحمن انصاری‘ فضیل سعید‘ خواجہ یاسر اقبال اور ملتان شہر کی مختلف مارکیٹوں کے صدر اور عہدیداران بلال بٹ‘ رانا اکرم ‘ حاجی اصغر سبیل‘ حاجی اکرم‘ شیخ عزیز الرحمن‘عاصم شریف بٹ ودیگر عہدیداران مووجد تھے اس موقع پر امریکہ اور ہندوستان کے پرچم نذر آتش کئے گئے اور امریکہ انڈیا کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر