ٹریفک حادثات ، طالبعلم سمیت 3افراد جاں بحق، لڑکی کی خودکشی
ملتان،وہاڑی،خانقاہ شریف،سمہ سٹہ،او چشریف (کرائم رپورٹر،نمائندگان)ٹرالر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور،موٹر سائیکل کے درخت سے تکرانے کے نتیجے میں نوجوان طالب علم،ٹرک الٹنے سے تاجر جاں بحق ہوگیا،والدہ کی ڈانٹ پر لڑکی نے خودکشی کرلی درخواست بازی کے تنازع پر خاتون کو قتل کردیا گیا اس سلسلے میں ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق شیر شاہ روڈ پرٹرالر بے قابو ہوگیا،اور سامنے سے آتے ہوئے رکشہ کو کچل دیا۔جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور 30سالہ محمد اکرم موقع پر جاں(بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
بحق ہوگیا،جبکہ ٹرالر ڈرائیورفرار ہوگیا۔حادثے کے بعد اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی ،جبکہ مظفر آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اکرم کی لاش کو نشتر سر د خانے منتقل کردیا۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،تحصیل رپورٹر کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر196ای بی کے رہائشی ریا ست علی کا جوان سالہ بیٹا فیا ض جو نو یں کلا س میں گزشتہ دنوں نما یاں نمبروں سے پا س ہو ا تھا گزشتہ روز مو ٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ آگے سپیڈ بریکر آنے سے بے قابو ہو کر مو ٹر سائیکل درخت سے جا ٹکرایا جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہو کر جاں بحق ہو گیا جس پر اچانک نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا علاقہ سوگوار ہو گیا ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ۔خانقاہ شریف،سمہ سٹہ سے سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان کے مطابق خانقاہ شریف کے محلہ عار ف آباد کی (ش) نامی لڑکی نے والدہ کی ڈانٹ پر کالاپتھر پی لیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا تو وہاں پر جانبر نہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔دریں اثناء گذشتہ روز منڈی بہاؤالدین کا رہائشی محمد فیاض اور اس کا بھائی محمد سوہنی رانی پور سندھ سے ایک ٹرک نمبری LEF 965 پر ایک سو بائیس عید کے بکرے خرید کر اپنے گھر منڈی بہاؤالدین آرہاتھا جب وہ مسافرخانہ کے موضع جمال چنڑ کے قریب نیشنل ہائی وے پر پہنچا تو ٹرک اچانک الٹ گیا جس کے نتیجہ میں ٹرک پرسوار تاجر محمد فیاض موقع پر جانبحق ہوگیا اور سات لاکھ کے بکرے ہلاک ہوگئے اور چار مزدور زخمی جبکہ تاجر محمد سوہنی اور ٹرک ڈرئیور محفوظ رہے ۔اوچشریف سے نامہ نگار کے مطابق اوچشریف نواحی موضع جاگیر صادق آباد کے رہائشی محمد صادق ولد غلام شبیر نے بتایا کہ عبدالمجید ،عبدالحمید ،اور محمد پرویز جو کہ ہمارے قریب میں رہتے ہیں۔عبدالحمید وغیرہ نے ہم پر بکریاں چوری کا الزام لگایا تھااور ہمارے خلاف درخواست بھی دی میں نے عبدالحمید کے خلاف درخواست دی رات کے 9بجے میں اپنے گھر پر موجود تھاکہ عبدالمجید ،عبدالحمید ،ایم پرویز اور دو کس نامعلوم افراد نے میرے گھر آکر مجھے گالی گلوچ شروع کر دی اورکہا کہ تم نے ہمارے خلاف درخواست دی اس کا مزہ چکھا تے ہیں۔اسی دوران ہماری ہاتھا پائی ہو گئی ۔اسی اثناء میں میری والدہ رضیہ بی بی باعمری 60/61سال آگئی اور عبداالحمید نے میری والدہ کو دھکا دیا عبدالحمید اور عبد المجید ،نے میر ی والدہ پر تشدد کیا جس سے میری والدہ موقع پر جابحق ہو گئی وقوع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ اوچشریف پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کوقبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔