حکومت اجتما عی فلاح وبہبود پر توجہ دے رہی ہے، افتخار علی گیلانی
مظفرآباد (بیورورپورٹ)آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز وکالجز اور ایم سی ڈی پی بیر سٹر افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت انفرادی کے بجائے اجتما عی فلاح وبہبود پر توجہ دے رہی ہے آزادکشمیر کے وسائل پر ریاستی عوام کا حق ہے مسلم لیگ ن نے عام انتخابات میں آزادکشمیر کے عوام سے جو وعدے کئے انہیں پورا کیا جائے گا افراد کے بجائے عوام کو بلا تخصیص تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے سابقہ ادوار میں چند افراد کو نواز کر ریاستی عوام کو تباہ و برباد کرنیوالے موجودہ حکومت کے اقدامات سے نالاں ہیں عوام کے دلوں کے وزیراعظم میاں نواز شریف کی پالیسیوں کا تسلسل جاری ہے وفاقی حکومت آزادکشمیر کے عوامی مسائل کے خاتمہ کیلئے بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ریاستی ترقی ، عوامی خوشحالی کیلئے موجودہ حکومت نے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں آزادکشمیر کے پسماندہ علاقوں کو سہولیات اور ضروریات زندگی کی بلا تخصیص فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اچھل کود کی سیاست کرنیوالے اپنا شوق پورا کر رہے ہیں ہمیں عوام نے خدمت کرنے کیلئے منتخب کر کے اسمبلی میں بھیجا ہے ہم عوام کی بلا تخصیص خدمت کا تسلسل جاری رکھیں گے ریاست کے عوام باشعور ہیں انہیں معلوم ہے کہ ان کی خدمت اور ریاست کی ترقی کیلئے کام ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کے وسائل پر ہاتھ صاف کرنیوالے اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہیں آزادکشمیر کا معاشرہ اخوت ، بھائی چارے اور سیاسی رواداری کا مظہر ہے گزشتہ ایک سال کے دوران عوام کی فلاح وبہبود کیلئے شروع کئے جانیوالے منصوبوں سے عوام کے مسائل دور ہوئے ہیں ریاستی عوام کی ترقی اور میعار زندگی بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں