کشمیری قوم کو یکجا ہو کر اپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہو گی،ممتاز انقلابی

کشمیری قوم کو یکجا ہو کر اپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہو گی،ممتاز انقلابی

دینہ(تحصیل رپورٹر ) تحریک آزادی کشمیر کے اس نازک موڑ پر کشمیری قوم کو یکجا ہو کر اپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہو گی،آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق امید وار سردار ممتاز انقلابی نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے اس نازک موڑ پر کشمیری قوم کو یکجا ہو کر اپنے حقوق کی جنگ لڑنا ہو گی انھوں نے کہا بلکہ مجاہد اول سردار عبدلقیوم خان کشمیر قوم کے غیر متنازعہ لیڈر تھے اور آج 23اگست یوم نیلا بٹ ان کی کوششوں اور تحریک کے آغاز پر منایا جاتا ہے ، سردار عتیق احمد خان نے اسے متنازعہ نہیں بنانا چاہیے تھا ،تمام سیاسی پارٹیوں کو دعوت دینی چاہیے تھی ،کیا کارکنان مسلم کانفرنس کی تربیت میں کمی رہ گئی ہے یا پھر مجاہد اول سردار کے بتائے اصولوں سے منہ موڑ لیا ہے،ان خیالات کا اظہار سردار ممتاز انقلابی نے گزشتہ روز جہلم دینہ سوہاوہ گوجرخان میں اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کیا، اور مزید کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے تمام تفرقات سے ہٹ کر اتحاد یکجہتی کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو کر جہاد کرنا ہوگا، اور اب وہ وقت دور نہیں ہے کہ ہم کامیابی کی منزل پا نہ سکیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر