میونسپل کمیٹی اٹک کا اجلاس،متعدد قراردادیں،ترقیاتی سکمیں منظور

میونسپل کمیٹی اٹک کا اجلاس،متعدد قراردادیں،ترقیاتی سکمیں منظور

اٹک(نمائندہ پاکستان)میونسپل کمیٹی اٹک کا اجلاس زیر صدارت وائس چیئرمین بلدیہ ملک طاہر اعوان منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین ناصر محمود شیخ اور کونسلران نے شرکت کی اجلاس میں مختلف قراردادیں او ر کونسلرز کی طرف سے دی جانے والی ترقیاتی سکیمیں منظور کی گئیں اجلاس سے چیئرمین شیخ ناصر محمود ، ملک جاوید اقبال، شیخ غلام صمدانی، راناافسر علی خان، حاجی محمدا کرم خان، شیخ نثار احمد، نوید خٹک، شیخ ظہور الٰہی ، حاجی اسلم اعوان، شیخ محمد عارف، ملک شاہنواز عرف شانی، ملک جاوید اخترنے اظہار خیال کیا اور شہر میں صحت و صفائی ، تجاوزات ، سٹریٹ لائٹس، گلیوں اور نالیوں کی ٹو ٹ پھوٹ سمیت دیگر مسائل پیش کیے اجلاس سے خطاب میں چیئرمین بلدیہ ناصر محمود شیخ نے کہا کہ میں اپنے تمام کونسلر ز اور بلدیہ اٹک کے سٹا ف سمیت صحافیوں کا بھی مشکور ہوں جن کے تعاون سے ہم نے پہلی مرتبہ بلدیہ اٹک میں جشن آزادی کے پروگرام شایان و شان طریقے سے منائے اور 7اگست سے 14اگست تک یوم آزادی کے حوالے سے مختلف پروگرام جاری رہے اٹک کی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ان پروگرامات کے انعقاد پر ہمیں دلی خوشی ہوئی ہے کہ ہم نے پاکستان کے حوالے سے یوم آزادی پر پورا ایک ہفتہ روزانہ تقاریب منعقد کیں اس میں میرے بڑے بھائی وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان سمیت اپوزیشن اور حکومتی کونسلرز کا مکمل تعاون رہا ان تقاریب کی کامیابی پر میں پورے ہاؤس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں شیخ ناصر محمود نے کونسلر ز بلدیہ سٹاف اور صحافیوں کے لیے ان پروگراموں کی کامیابی پر تالیاں بجوائیں شیخ ناصر محمود نے کہا کہ عوام نے ہمیں خدمت کے لیے منتخب کیا ہے اس ہاؤس میں تمام ممبران کونسلرز میرے لیے قابل احترام ہیں ہم ایک گھر کی مانند عوامی مسائل کے حل کے لیے باہم اتفاق اور اتحاد سے آگے بڑھ رہے ہیں اجلاس کے اختتام پر چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ کی طرف سے کونسلرز ، صحافیوں اور بلدیہ سٹاف کو پر تکلف ظہرانہ دیا گیا جبکہ مختلف اقسام کا فروٹ کونسلر بلدیہ و رہنما میجر گروپ حاجی محمدا کرم خان کی طرف سے پیش کیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر