یوسی چھب میں ڈاکو راج،ایک ہی محلے میں دوسرا ڈاکہ

یوسی چھب میں ڈاکو راج،ایک ہی محلے میں دوسرا ڈاکہ

اٹک کامرہ کینٹ(نمائندہ پاکستان)ضلع اٹک کی یونین کونسل چھب میں ڈاکوراج قائم ہوگیاہے، چند دنوں کے اندرایک ہی محلے میں دوسرا ڈاکہ مارکرخواتین پر بدترین تشدد کرکے دانت توڑ دئیے، پولیس کی طرف سے موثر کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے کوئی ڈاکو کا نام لینے کو تیار نہیں ہے،تفصیلات کے مطابق ضلع اٹک کی یونین چھب میں عملاً ڈاکوراج قائم ہوگیا ہے، چارسے پانچ رکنی ڈاکوؤں کاگینگ علاقے میں سرگرم ہے اورعلاقے میں جن گھروں میں مرد نہیں ہوتے ان کو نشانہ بنایاجاتاہے ڈاکو گھروں میں گھس کر خواتین پر تشدد کرتے ہیں اور جوہاتھ میں آئے لے جاتے ہیں تازہ واقعہ میں گلستان خان کے گھر ڈاکہ ڈالا گیا اور اس کی بیوی پر تشددکر کے ان کو لہولہان کردیا اور اس کے دانت توڑ دیئے شور مچانے کی وجہ سے ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ اسی محلے میں زوجہ بشیر احمد کو ڈاکوؤں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے گلے میں پھند ڈال کر چھت کے پھنکے کیساتھ باندھ کر پنکھا چلا دیا اور اس کے گھر سے طلائی زیورات اورنقدی لے گئے جبکہ اس ڈاکے سے ایک دن پہلے ڈاکوؤں کے گینگ نے با زخان ولد قاسم خان کے گھر ڈاکہ ڈالااور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے اس کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئی یونین کونسل کے معززین نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ ڈاکوؤں کے گینگ کو فوراً گرفتارکیاجائے علاقے میں اکثر مرد سرکاری ملازم ہیں جو گاؤں سے باہر شہروں میں ملازمت کرتے ہیں اور خواتین گھروں میں اکیلی ہوتی ہیں جبکہ چاررکنی ڈاکوؤں کا گینگ ان گھروں میں ڈاکہ ڈالتاہے جن گھروں میں مرد نہ ہوں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر