مظفرآباد،اے پی آر سی کا ’’ہند امریکہ گٹھ جوڑ مردہ باد‘‘ ریلی نکالنے کا اعلان

مظفرآباد،اے پی آر سی کا ’’ہند امریکہ گٹھ جوڑ مردہ باد‘‘ ریلی نکالنے کا ...

مظفرآباد (بیورورپورٹ)اے پی آر سی نے ’’ہند امریکہ گٹھ جوڑ مردہ باد‘‘ ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ‘ 27اگست کو ہونے والی ریلی کے لیے تیار یاں شروع ‘کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ‘تفصیلات کے مطابق آل پارٹیزریفیوجیز کونسل کے میڈیا سیل نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اے پی آر سی کے زمہ داران کا ایک اجلاس جلال آباد کے مقام پر منعقد ہو ا جس میں مشترکہ طور پر 27اگست2017ء بروز اتوار ’’ہند امریکہ گٹھ جوڑ مردہ باد‘‘ ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ‘اجلاس میں اے پی آر سی کے زمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے حزب المجاہدین پر پابندی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ‘ امریکہ غیر منصفانہ فیصلوں سے باز آجائے ‘ حزب المجاہدین کو دھشت گرد تنظیم قرار دینا حقائق کے برعکس اقدام ہے ‘حزب المجاہدین کشمیری عوام کی تنظیم ہے جو کہ حصول آزادی کے لیے کشمیر میں بر سر پیکار ہے ‘ مودی کا کشمیریوں کو گلے لگانے کا بیان دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ایک کوشش ہے ۔ٹرمپ انتظامیہ محض مودی سرکار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔حزب المجاہدین اور سید صلاح الدین کے خلاف امریکہ کا اعلان اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے خلا ف ورزی ہے ‘ کشمیری عوام اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مسلح جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ‘مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے آبادی کے تناسب کو تبدیل کر نے کے خواہشمند ہیں ۔مقبوضہ وادی میں شہری آزادیوں پر قدغن ،حریت رہنماؤں کی گرفتار یوں نے بین اقوامی دنیا پر بھارتی جمہوریت کا پول کھول دیا ہے ‘ کشمیری عوام آزادی کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔مودی حکومت کی مسلم دشمنی اب کھل کر سامنے آچکی ہے ‘ ان شاء اللہ جلد باطل نیست و نابود ہو گا اور حق کو فتح حاصل ہوگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر