سی پی این ای کاڈاکٹر خیر محمد جونو کے انتقال پر اظہار تعزیت

سی پی این ای کاڈاکٹر خیر محمد جونو کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے صدر جناب ضیاء شاہد، سیکریٹری جنرل اعجازالحق، سینئر نائب صدر شاہین قریشی، نائب صدور عامر محمود، رحمت علی رازی، مہتاب خان، انور ساجدی، طاہر فاروق جوائنٹ سیکریٹری سید ہارون شاہ، فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو اور انفارمیشن سیکریٹری کاظم خان سمیت اراکین اسٹینڈنگ کمیٹی نے روزنامہ عوامی آواز کراچی کے منیجنگ ایڈیٹر ڈاکٹر خیر محمد جونو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر