ہواوے کی ڈوئل کیمرہ ٹیکنالوجی میں لیسا سے شراکت داری

ہواوے کی ڈوئل کیمرہ ٹیکنالوجی میں لیسا سے شراکت داری

کراچی(پ ر) ڈبل کیمرہ، سمارٹ فون تیار کنندگان کیلئے زبردست اور تلاش کی چیز ہے اور وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ متعدد برانڈز ڈوئل کیمرہ گروپ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ ہوا وے جدت پسند رہنما ہونے کی حیثیت سے ڈوئل کیمرہ ٹیکنالوجی میں ایک سٹریٹجک شراکت دار ہونے کے حوالے سے لیسا کے ساتھ شراکت داری کرنے والی پہلی کیمپنی ہے۔ ہوا وے یہ دیکھ کر خوش ہے کہ مزید بڑے برانڈز ڈوئل کیمرہ فیملی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور صارفین کو بہترین کیمرہ تجربات کے ساتھ فراہمی کا حصہ بن رہے ہیں۔ ہوا وے پی 9 اور پی 9 پلس اس قسم کے دنیا کے پہلے سمارٹ فونز ہیں جن میں لیسا ڈوئل کیمرہ کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ ہوا وے پی 9 دنیا کے بہترین کیمرہ ساز کمپنی لیسا کی طرف سے دو 12 میگا پکسل ریئر لینسز سے آراستہ ہے۔ پی 9 ڈوئل پکسل ٹیکنالوجی اور 27 ایم ایم، f/2.2 کے دو عدسوں سمیت بہترین روشنی کیلئے آر جی بی سینسر اور کم روشنی کے ماحول میں بھی تفصیلی تصاویر کا حامل ہے۔ ان سمارٹ فونز کی 12 ملین یونٹس کے فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ہوا وے میٹ 9 اور میٹ 9 پرو کو سیکنڈ جنریشن لیسا ڈوئل کیمرہ کے ساتھ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ میٹ 9 ڈوئل کیمرہ ماڈل میں رنگین تصاویر کیلئے 20 میگا پکسل آر جی بی سینسر کو شامل کیا گیا ہے اور ایک عدد 12 میگا پکسل یک رنگ سینسر بلیک اینڈ وائٹ تصاویر نکالنے کے لئے ہے۔ ڈوئل کیم سیٹ اپ کے ساتھ او آئی ایس، پی ڈی اے ایف اور لیزر اے ایف، 2x لاس لیس زوم اور ایک ڈوئل ٹون، ڈوئل ایل ای ڈی فلیش شامل ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر