اسمارٹ اسکولز نے نمایاں کارکردگی پر طلبہ کو کیش انعامات دیئے

اسمارٹ اسکولز نے نمایاں کارکردگی پر طلبہ کو کیش انعامات دیئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی سب سے وسیع اسکول فرنچائز نیٹ ورک دی اسمارٹ اسکولز سدرن ریجن کی جانب سے میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات برائے 2016-17میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنیوالے سندھ ریجن کیمپس کے 50طلباء کو اعزازات سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس ضمن میں دی اسمارٹ اسکول کی جانب سے جلد ہی مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کااہتمام کیا جائیگا جہاں ان نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو ان کے والدین ، اساتذہ اور نیٹ ورک ایسوسی ایٹس(بزنس پارٹنرز) کی موجودگی میں کیش انعامات سے نوازا جائیگا،اس تقریب میں بڑی تعداد میں طلباء،والدین،اساتذہ،اسکول مالکان اور سدرن ریجن کا اسٹاف شریک ہوگا۔اس تقریب میں اسمارٹ اسکول کے پراجیکٹ ڈائریکٹر میاں احمد فرحان،جنرل منیجر سدرن ریجن عادل اسماعیل اور جنرل منیجر اکیڈمکس سدرن ریجن مسز تنویر زہرہ خان میٹرک امتحانات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنیو الے دی اسمارٹ اسکولز کے طلباء اور اسکول مالکان میں شیلڈز اور کیش انعامات تقسیم کرینگے ،تقریب کے اختتام پر ایک میوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس میں دی اسمارٹ اسکولز کے مختلف کیمپس کے طلباء اپنے فن کا مظاہرہ پیش کرینگے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر