سکھر، تحریک انصاف کا جلسہ کل ہوگا،عمران خان خطاب کریں گے

سکھر، تحریک انصاف کا جلسہ کل ہوگا،عمران خان خطاب کریں گے

سکھر(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25اگست پر لب مہران گراؤنڈ سکھر میں جلسہ کیا جارہا ہے جس سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی ، سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد اور دیگر رہنماء خطاب کریں گے ۔اسی حوالے سے پی ٹی آئی سندھ کے صدر ایم این اے ڈاکٹر عارف علوی ، سینئر ایگزیٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ سکھر میں موجود مختلف سیاسی ، سماجی ، تاجر، شہریوں سے ملاقاتیں اور جلسے میں شرکت کی دعوت ، حلیم عادل شیخ نے لوکس پارک چوک پر شہریوں میں جلسے کے حوالے سے پمفلیٹ تقسیم کیے اور شہریوں کو جلسے میں شرکت کی دعوت دی ، پی ٹی آئی کی طلبہ ونگ انصاف اسٹوڈنٹس ونگ کی جانب سے خیرپور میں شاہ عبدالطیف یونیورسٹی میں منعقدہ کنویشن میں ڈاکٹر عارف علوی ، حلیم عادل شیخ ، گل محمد رند اور دیگر کی شرکت رہنماؤں نے یونیورسٹی میں طلباء سے ملاقات کی اور جلسے میں شرکت کی دعوت دی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نئے پاکستان کی جدوجہد میں عمران خان کے ساتھ طلبہ کا کردار قابل تعریف ہے شاگر د جدوجہد کی بڑی مثالیں موجود ہیں شاگر تنظیموں نے نظام کی تبدیلی کے لیے ہمیشہ ہراول دستے کاکردار اداکیا گیا ہے مگر افسوس کچھ جماعتوں نے پڑھے لکھے نوجوانوں کے ہاتھوں سے قلم چھین کر انہیں بندوقیں دے دی سندھ کا پڑھا لکھا نوجوان ڈگریاں حاصل کرنے کے باوجود بھی دھکے کھا رہا ہے بڑے چور کے بعد اب سندھ کے چور کی باری ہے سندھ میں لوٹا ہوا مال ان کی جیبوں سے باہر نکالیں گے اور سندھ کے نوجوانوں کا مستقبل اچھا بنائیں گے ۔عارف علوی نے کہا کہ ہمیں پتہ چلا ہے کہ حکومتی عناصر کچھ لوگوں کو جلسے میں چھوڑ کر بدنظمی پیدا کرنے کی کوشش کریں گے تو انہیں بتادیں گے یہ کھیل بڑا خطرناک ہے اس لیے اس سے گریز کیا جائے پیپلزپارٹی چیئرمین کے پی کے میں بھی جلسے کررہے ہیں مگر انہیں وہاں پر مکمل سیکیورٹی اور جلسے کرنے کی آزادانہ اجازت ہے۔ حلیم عادل شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ہمیشہ سیاسی مقاصد کے لیے پارٹیوں نے استعمال کیا مگر تحریک انصاف نے نوجوانوں کو ایک راستہ دکھایا جس پر چل کر نوجوان اس ملک سرمایہ بن سکتے ہیں سندھ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگر ان ظالم چور ڈاکوؤں نے اس ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرکے صرف اپنے بنگلے بھرے ان لوگوں نے اتنا کھایا ہے کہ ان کہ منہ بھی ٹماٹر جیسے بن گئے ہیں سندھ کا نوجوان کسی بھی قسم میں پیچھے نہیں تحریک انصاف ان طلبہ کو ایک بہتر مستقبل دے گی ان نوجوانوں کی ڈگریوں کی قدر بحال کرائیں گے اور سندھ کا پڑھا لکھا نوجوان بھی اپنا باعزت روزگار کرکے اس ملک کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا ، دوسری جانب لوکس چوک پر میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا صفایہ 25اگست کے دن سکھر سے شروع ہوگا ابھی تو عمران خان آئے بھی نہیں ہیں مخالفین کے پسینے نہیں رک رہے کرپشن کے سرداروں میں ہلچل شروع ہوچکی ہے سندھ کی مظلوم و محکوم طبقے کی ترجمانی صرف تحریک انصاف کررہی ہے سندھ پر سالوں سے قابض پیپلزپارٹی کو اب سندھ سے الوداع کریں گے سندھ کا مستقبل اچھا ہوگا جن لوگوں نے سندھیوں سے روٹی کپڑا مکان چھینا ان سے قوم کے ایک ایک پئسے کا حساب لیں گے ۔۔۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر