ملتان ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی ، 4دہشتگرد گرفتار

ملتان ،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی ، 4دہشتگرد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(اے این این ) ملتان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ریلوے سٹیشن پر کاروائی کرتے ہوئے ٹرین سے 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار دہشت گردوں کو نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خفیہ اطلاع ملی کہ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس میں چار مبینہ دہشت گرد موجود ہیں جس پرملتان ریلوے سٹیشن پر ٹرین پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ جن سے دستی بم، خودکار اسلحہ اور بارودی مواد بھی بر آمد کر لیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کے چہروں پر کپڑے ڈال کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد حساس تنصیبات کو نشانہ بنانا چا ہتے تھے لیکن دہشت گردوں کی گرفتاری سے شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔