بارود برآمدگی کیس میں ملزم کو 35سال قید،جائیداد ضبط کرنیکی سزا

بارود برآمدگی کیس میں ملزم کو 35سال قید،جائیداد ضبط کرنیکی سزا

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے بارود برآمدگی کیس میں ملزم عبدالقدوس کو مجموعی طور پر 35سال قید اور منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کی سزاء سنا دی ہے ۔ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تھا جبکہ اس پر بھاری مقدمار میں دھماکہ خیز مواد ،ڈیٹو نیٹر اور تار وغیرہ برآمد ہونے سمیت دہشت گردی کی دفعات عائد کی گئی تھیں ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر