شجاع خانزادہ قتل کیس میں 1گواہ کا بیان ریکارڈ ،سماعت 30اگست تک ملتوی

شجاع خانزادہ قتل کیس میں 1گواہ کا بیان ریکارڈ ،سماعت 30اگست تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی( نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج آصف مجید اعوان نے شجاع خانزادہ قتل کیس میں 1گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت تیس اگست تک ملتوی کردی ۔گزشتہ روز شجاع خانزادہ قتل کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزم قاسم معاویہ کو بھی عدالت کے روبرو پیش کیا اس موقع پر ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا اور مزید گواہوں کو طلب کرتے ہوئے عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔