دہشتگردی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی

دہشتگردی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مختلف مقدمات کی سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے تھانہ کہوٹہ پر حملہ کے مقدمہ میں ملزم عمر کیانی کے خلاف سماعت 26اگست ،تھانہ فتح جنگ کے مقدمہ میں ملزم احمد شعیب کے خلاف سماعت 13 ستمبر ،ملزم نجیب کے خلاف بارود کیس کی سماعت 12 ستمبر،ملزم احسان معاویہ کے خلاف بارود کیس کی سماعت13ستمبر جبکہ ملزم عبدالسمیع کے خلاف سی ٹی ڈی کے مذہبی منافرت کیس میں 1 گواہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کردی ، تھانہ رتہ امرال کے وکیل کے بھائی کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمہ میں ملزم انس قیوم کے خلاف گواہان کو طلب کر کے سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی،مری کے بارود کیس میں ملزم پیر عظمت کے خلاف سماعت 6 ستمبر،ملزم واحد کے خلاف تھانہ نیوٹاؤن کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں بھی گواہان کو طلب کر کے سماعت 9 ستمبر،تھانہ تلہ گنگ کے قتل کیس میں ملزم احمد کے خلاف3 گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت نو ستمبر جبکہ سی ٹی ڈی کے بارود کیس میں ملزم غلام قاسم کے خلاف بھی گواہان کو سمن جاری کر کے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر