قربانیوں سے حاصل ہونیوالے پاکستان کی ہمیں حفاظت کرنا ہوگی،اکرم خان

قربانیوں سے حاصل ہونیوالے پاکستان کی ہمیں حفاظت کرنا ہوگی،اکرم خان

اٹک(نمائندہ پاکستان)ممبر بلدیہ میجر طاہر گروپ حاجی محمد اکرم خان اور ممبر بلدیہ اٹک رانا افسر علی خان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے 14اگست کے حوالہ سے بلدیہ اٹک کی تقریب سے خطاب کیا حاجی محمد اکرم خان نے کہا کہ پاکستان ہمیں بہت قربانیوں سے ملا ہے،اس ملک کی حفاظت کرنا ہم سب پر فرض ہے،آج ہم ایک آزاد ملک میں سکھ کا سانس لے رہے ہیں،ہماری افواج پاکستان سرحدوں پر اس ملک کی حفاظت کر رہی ہیں،راناافسر علی خان ایڈووکیٹ نے کہا کہاکہ ا فواج پاکستان نے ملک کی سلامتی و بقاء کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے پیش کئے اور اس دھرتی کو بچایاہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے ملک کو قائم ودائم رکھے،ممبر بلدیہ اٹک نے اجلاس میں پیش ہونے والی مختلف قرار دادوں پرمشترکہ نقطہ اعتراض بھی اٹھایا اور اپنی رائے کا اظہار خیال کیا جس کوایوان نے سراہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر