چکوال،ایک رات میں 12گھروں کے تالے ٹوٹ گئے

چکوال،ایک رات میں 12گھروں کے تالے ٹوٹ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) قصبہ کھنوال تھانہ نیلہ کے علاقے میں ایک ہی رات میں نامعلوم چوروں نے 12 گھروں کے تالے توڑ کر کروڑوں روپے کا سامان چوری کر لیا۔ قصبہ کھنوال کی تاریخ میں چوری کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔ نامعلوم چور پوری رات مختلف اوقات میں گھروں کے اندر داخل ہوکر سامان چوری کر کے غائب ہوگئے۔ جن گھروں کے تالے ٹوٹے ان میں چوہدری فیاض، مستری ریاست، جٹ مبشر، وقار حسین، جاوید، یونس، محمد شریف شامل ہیں۔ منگوال پولیس چوکی نے ابتدائی رپورٹ درج کر کے نامعلوم چوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔