عمران خان 29اگست کو چکوال میں رکنیت سازی مہم کاآغازکرینگے،تحریک انصاف چکوال

عمران خان 29اگست کو چکوال میں رکنیت سازی مہم کاآغازکرینگے،تحریک انصاف چکوال

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیئرمین تحریک انصاف محترم عمران خان پارٹی رکنیت سازی مہم کا آغاز کرنے منگل29 اگست کو انشاء اللہ چکوال آئیں گے بلکسر میں ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا اور ان کو ایک ریلی کی شکل میں چکوال لایا جائے گا یہاں پر وہ ریلی کے شرکا ء سے مختصر خطاب کریں گے اس کے بعد وہ سابقہ محفل سینما کی بلڈنگ میں لگائے گئے ممبر شپ کیمپ کا افتتاح کریں گے اور پہلا ممبر شپ فارم پر کریں گے۔ عمران خان کا شایان شان استقبال کرنے کیلئے راجہ یاسر سرفراز ، علی ناصر بھٹی، چوہدری محمد علی خان، چوہدری تیمور علی خان، شیخ وقار علی، فوزیہ بہرام ، احسن زاہد، راجہ طارق افضل کالس نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پہلے عمران خان کی چکوال آمد کی تاریخ28اگست مقرر کی گئی تھی جس کو اب تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر