فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا اتواربازار میں لگی بجھانے کیلئے ریسکیو آپریشن
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کی جانب سے اتوار بازار میں لگی آگ بجھانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں تیس رضاکاروں نے حصہ لیا ،5سے6گھنٹے جاری اس آپریشن میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی رضاکاروں نے 1122، الخدمت اور سی ڈی اے سے تعلق رکھنے والے فائر فائٹرز کے ساتھ مل کر حصہ لیا فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی قیادت فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے انچارج عبداللہ خان نے کی ۔ تیس رکنی ٹیم نے اتوار بازار میں آگ بجھانے کے لیے ریسکیو آپریشن میں درجنوں دکانوں سے قیمتی سامان نکال کر محفوظ کیا جبکہ دیگر اداروں کے فائر فائٹرز کو مخصوص لباس بھی فراہم کیے اس موقع پر عبداللہ خان نے بتایا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضا کار تربیت یافتہ تھے جن کو خصوصی طور پر آگ بجھانے کی تربیت دی گئی تھی انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت ایسے سانحات سے نبٹنے کے لیے رضاکاروں کو خصوصی طور پر تربیت فراہم کر رہی ہے اور ہر سیکٹر کے مرکز میں ایسے رضاکاروں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے